ہماری گلی
ہماری گلی ایک مقابلے کا نام ہے۔
اس مقابلے کا مقصد ہماری گلی، ہمارے محلے کو دنیا کےسامنے ایک مثال بنا کر پیش کرنا ہے۔
ہم جس جگہ رہ رہے ہیں، اسے ہم خوب سے خوب تر بنانا چاہتے ہیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ ہم گھر سے نکلیں تو ایک خوشگوار ماحول ہمارا استقبال کرے۔
ایک ایسا ماحول جہاں بے حد صفائی ستھرائی ہو، کہیں کوڑا پڑا نظر نہ آئے، آوارہ کتے اور بلیاں نہ ہوں۔
ہماری گلی سرسبز و شاداب ہے۔ یہاں پھولدار پودے ہیں۔
اس گلی میں ٹہلتے ہوئے آپ اچھا محسوس کرتے ہیں۔
ہماری گلی کا یہ خوشگوار ماحول خود بخود وجود میں نہیں آیا۔ ہم نے اپنی گلی کو خوب صورت بنانے کے لیے کام کیا ہے۔
اور اس کام کا آغاز ایک مقابلے سے ہوا تھا۔
ہمیں اخبار میں دیے گئے ایک اشتہار سے معلوم ہوا تھا کہ شہر کراچی میں فلاں فلاں محلے کے مکین ہماری گلی نامی مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ہماری گلی نامی مقابلے میں حصہ لینے کے لیے آپ کو ہماری گلی نامی ویب سائٹ پہ اپنی گلی کا پتہ بتانا ہے۔ آپ کی یہ گلی پانچ سے بیس مکانوں پہ مشتمل ہوسکتی ہے۔ ہماری گلی نامی مقابلے میں شامل ہونے کے بعد آپ کو اپنی گلی کے مکینوں کے ساتھ مل کر اپنی گلی کو صاف ستھرا اور خوب صورت بنانے کا کام کرنا ہے۔ مقابلے میں شامل ہونے کے تیس سے پینتالیس دن کے اندر مقابلے کے منتظمین آپ کی گلی کا دورہ کریں گے۔ گلی کی تصاویر لی جائیں گی اور ان تصاویر کو 'ہماری گلی' نامی ویب سائٹ کی زینت بنایا جائے گا۔ مقابلے میں شامل جو گلی مقابلہ جیت گئی اس گلی کے مکینوں کو دو لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
بس اسی انعام کے حصول کے لیے ہم نے اپنی گلی کو سنوارنے کا کام کیا ہے۔
Photo, courtesy of Paul Menn/Post Calvin; https://thepostcalvin.com/its-a-beautiful-day-in-the-neighborhood/
Comments
Post a Comment