کوڑے سے نجات حاصل کریں
آپ کے محلے کی سب سے بڑی بدصورتی جگہ جگہ بکھرے کوڑے سے ہے۔ کوڑے سے نجات حاصل کرنے کے سلسلے میں سب سے پہلا قدم یہ ادراک ہے کہ آپ ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں نوکرشاہی سے وابستہ بیشتر ادارے کام نہیں کرتے۔ آپ کوڑے کو تلف کرنے کے سلسلے میں شہری انتظامیہ پہ انحصار نہیں کرسکتے۔ محلے کے کوڑے کو تلف کرنے کا انتظام آپ کو خود کرنا ہے۔ اور حیرت انگیز طور پہ یہ انتظام چنداں مشکل نہیں ہے۔ کوڑا تلف کرنے کے سلسلے میں پہلا مرحلہ سب سے اہم ہے اور وہ مرحلہ ہے کوڑے کو ماخذ پہ علیحدہ کرنا۔ آپ کو اپنے گھر کے کوڑے کو گیلے اور سوکھے کوڑے میں تقسیم کرنا ہوگا۔ گیلا کوڑا وہ کوڑا ہے جو باورچی خانے سے نکالا جاتا ہے جس میں ہر طرح کے رد کیے ہوئے کھانوں کے علاوہ پھلوں اور انڈوں کے چھلکے وغیرہ شامل ہیں۔
گیلے کوڑے کو تلف کرنا آسان ہے۔ آپ گیلے کوڑے کو زمین میں یا گملوں میں دفن کرسکتے ہیں۔ یہ کوڑا آپ کے پودوں کے لیے بہترین کھاد فراہم کرسکتا ہے۔
سوکھے کوڑے کو درج ذیل اقسام میں علیحدہ کرنا ہوگا: کاغذ، پلاسٹک، لکڑی، شیشہ، دھات، ملتانی، اور مخلوط [وہ کوڑا جو ایک سے زائد اقسام سے بنا ہے]۔ اس علیحدہ کیےگئے کوڑے کو کسی کباڑی کی مدد سے ٹھکانے لگانا کا کام بھی آپ ہی کو کرنا ہوگا۔
Comments
Post a Comment