پڑوسیوں کو ساتھ ملانا

 کسی کو اپنا ہم خیال بنانا دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے۔ زیادہ تر کسی قسم کی تبدیلی نہیں چاہتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ جس طرح نظام چل رہا ہے، بس اسی طرح چلتا رہے۔ ترقی پذیر ممالک میں یاسیت زیادہ ہی نظر آتی ہے۔ لگتا ہے کہ لوگوں نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ یہاں کسی قسم کی مثبت تبدیلی نہیں آسکتی۔ مگر آپ کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو ان لوگوں کا تعین کرنا ہے جن کو آپ نسبتا آسانی سے قائل کرسکتے ہیں۔ ایک یا دو محلے والوں کو قائل کرنے کے بعد آپ ان لوگوں کے ہمراہ جماعت کی صورت میں دوسرے محلے والوں سے ملیں۔ اس بات کا عین امکان ہے کہ آپ باوجود کوشش کے، تمام محلے والوں کو اپنے ساتھ نہ ملا سکیں۔ اگر آپ ساٹھ سے اسی فی صد پڑوسیوں کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، تو اس کو اپنی کامیابی جانیں اور مقابلے کے اہداف حاصل کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کردیں۔

Comments

Popular posts from this blog

ہماری گلی