ٹریفک کے مسئلے میں اپنا مسئلہ شامل نہ کریں
امید ہے کہ جن معاشرتی مسائل سے آپ تنگ ہیں، ان مسائل میں حصہ دار نہیں ہیں۔
اگر آپ ٹریفک سے تنگ ہیں تو امید ہے کہ آپ اپنا مسئلہ اس بڑے مسئلے میں شامل نہیں کر رہے۔
یقینا آپ اپنے زیادہ تر کام انٹرنیٹ اور فون کے ذریعے پورے کرتے ہیں اور اپنی موٹرسائیکل یا گاڑی کبھی کبھار ہی باہر نکالتے ہیں۔ اور جب آپ موٹرسائیکل یا گاڑی چلاتے ہیں تو ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہیں اور ہارن بجانے سے پرہیز کرتے ہیں۔ آپ اپنی سواری کو چوراہے میں یوں نہیں کھڑی کرتے کہ دوسری طرف کے ٹریفک کا راستہ کم سے کم رہ جائے بلکہ اشارہ سرخ ہونے پہ آپ اپنی گاڑی چوراہے سے بہت پہلے روک دیتے ہیں۔ اور اگر آپ کو اگلے چوراہے پہ دائیں طرف مڑنا ہو تو آپ بہت پہلے سے دائیں لین میں آجاتے ہیں اور بائیں لین سے دائِیں طرف مڑنے کی ہرگز کوشش نہیں کرتے۔
Comments
Post a Comment