پورے معاشرے کو بدلنے کی کوشش کی ابتدا اپنے آپ کو تبدیل کرنے سے کریں

 

 

امید ہے کہ جن معاشرتی مسائل سے آپ تنگ ہیں، ان مسائل میں حصہ دار نہیں ہیں؟

 




اگر آپ جا بجا پھیلے ہوئے کوڑے سے تنگ ہیں تو امید ہے کہ آپ اپنے طور پہ اس مسئلے کو حل کرنے میں کوشاں ہیں۔ امید ہے کہ آپ جب سودا سلف لینے جاتے ہیں تو  کپڑے کا تھیلا یا کھجور کی ٹوکری ساتھ لے جاتے ہیں اور پھل، سبزیاں، اور دیگر اشیا ان ہی تھیلوں میں لے کر آتے ہیں، اور اس طرح چند پلاسٹک کی تھیلیوں کو کچرا ہونے سے بچا لیتے ہیں۔

اور یہ بھی امید ہے کہ آپ کے گھر سے کوئی گیلا کوڑا نہیں نکلتا کیونکہ آپ گھر کے گیلے کوڑے کو گھر میں موجود گملوں یا کیاری میں دفنا دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ آوارہ کتے، بلیاں، چیلیں، مکھی، مچھر وغیرہ گیلے کوڑے پہ ہی پلتے ہیں۔ آپ یقیناً ایسے بے حس نہیں ہیں کہ اپنے گھر سے نکلنے والے کوڑے میں گیلے کوڑے کو شامل کر کے دوسروں کی زندگیاں اجیرن کرنے کی کوشش کریں۔

 

Comments

Popular posts from this blog

ہماری گلی